ISPR

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک،شمالی وزیرستان میں آپریشن،6دہشتگرد ہلاک

راولپنڈیُ(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشن، 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کا ٹانک اور شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ٹانک میں 29 اور 30 جون کی درمیان شب سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ا±ن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدہوا۔

عمران کی خواہش تھی ملک ڈیفالٹ کر جائے،ہم نے بچا لیا،شہباز شریفیہ بھی پڑھیں :
علاوہ ازیں شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور مقابلے میں مزید تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں