اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کا اضافہ کردیاگیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا اور کہاکہ یکم جولائی سے 15 جولائی کی رات تک ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کا اضافہ جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اوگرا نے قیمتیں کم ازکم رکھنے کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران کی خواہش تھی ملک ڈیفالٹ کر جائے،ہم نے بچا لیا،شہباز شریف