اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر کل جاپان روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق جاپان حکومت کی دعوت پر وزیر خارجہ یکم سے چار جولائی تک جاپان کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی اور جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا سے بھی ملاقات کریں گے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایشیائی ترقیاتی بینک انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران کی خواہش تھی ملک ڈیفالٹ کر جائے،ہم نے بچا لیا،شہباز شریف