لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تیز رفتار پولیس کی گاڑی نے غلط سائیڈ سے آتے ہوئے اشارہ توڑتے ہوئے ٹکر مار کر گاڑی الٹا دی ،2افراد زخمی ہو گئے،ایک موٹر سائیکل بھی حادثہ کی زد میں آ کر تباہ ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے پیٹی بھایﺅں کے جر م پر پردہ ڈالنے کیلئے فوری اپنی گاڑی موقع سے ہٹا دی۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی ذمہ داری پولیس وین کی تھی ،میڈیا کو حادثہ کی کوریج سے زبردستی روکا گیا ۔پولیس والے میڈیا سے چہرے چھپاتے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:” الحمدللہ“اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی پریس ریلیز شیئر کر دی