لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرا م نہ ہوتا تو ہمارے پاس سیکنڈ پلان موجود تھا ،دوست ممالک بڑا ساتھ دیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :آئی ایم ایف معاہدہ معاشی امراض کا علاج نہیں تھوڑی مہلت ضرورہے،خواجہ آصف
لاہور میں وزیراعظم کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو پھر سے 24ویں بڑی معیشت بنائیں گے،میرا ایمان ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے والا ملک نہیں ہے،آئی ایم ایف معاہدہ کیلئے وزیراعظم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،وہ قوم پر 215ارب کا ٹیکس لگانے سے ہچکچا رہے تھے۔معاہدے کے دوران مشکلات آئیں مگر اللہ نے کامیاب کیا ،آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط ہو چکے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام نو ماہ سے زائد کا نہ ہو ۔انہوں نے کہاکہ معاشی پروگرام میں سپہ سالار اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:الحمد للہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا ،وزیراعظم