شیخ رشید کا لال حویلی میں خطاب کرنے کا اعلان ،13اگست کو ریڈ لائن قرار دے دیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج رات 10 بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا،اب سوال سیاست کا نہیں ریاست کا ہے،عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)سے ہونے والے معاہدے کی شرائط سے عوام کو آگاہ کیا جائے،سارا گھڑا آنے والی حکومت کیلئے کھودا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جمہوریت مجبوریت ہے، 13 اگست ریڈر لائن ہے،حکمران سیاسی فیصلے دبئی میں کرتے ہیں کیونکہ وہ خوف زدہ ہیں،ہم پیالہ،ہم نوالہ ہونے سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی 13 پارٹیوں کو کچھ نہیں ملے گا۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ہونے والے معاہدے سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ کہ آئی ایم ایف سے کیا شرائط طے ہوئی ہیں؟عوام کو بتانا ہو گا،عوام پر 300 ارب روپے کا مزید ٹیکس لگایا گیا،سارا گڑھا آنے والی حکومت کیلئے کھودا گیا ہے،معاشی اورسیاسی عزت نیلام ہوجائے تونہ کوئی مدد کرتاہے نا آسانی سے واپس آتی ہے،بجٹ کے اثرات غریب کے گھر میں اور حکمرانوں کے چہروں پر پڑھے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک ڈیفالٹ نہیں ہوا تو عوام،زراعت اور صنعت ڈیفالٹ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،پاکستان بھی میدان میں آ گیا

خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اسٹاف لیول کا معاہدہ طے کرلیا ہے، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔ ا?ئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو ا?ئی ایم ایف کی یہ رقم قسطوں میں ملنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں