اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر مالیت کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے آئی ایم ایف کی جانب سے اس کی تصدیق کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ، معاہدے کی مالیت 3 ارب ڈالر ہے اور آئی ایم ایف کی جاب سے اس معاہدے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ معاہدہ ورچوئل مذاکرات کے ذریعے مکمل کیا گیا۔
