اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ(این سی ایچ ڈی) کے چیئرمین کرنل (ر) امیر اللہ مروت کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے،قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے چیئرمین این سی ایچ ڈی کو عہدے سے ہٹانےکی ۔منظوری دیتے ہوئے سمری پر دستخط کر دیے ہیں
یہ بھی پڑھیں:”مشکلات سے نجات کا واحد حل عدل و انصاف کا نظام “
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وفاقی حکومت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرنل امیر اللہ مروت کو این سی ایچ ڈی کی سربراہی سے برطرف کردیا ہے جبکہ قائمقام صدر صادق سنجرانی نے امیر اللہ مروت کو عہدے سے ہٹانے کی سمری پر دستخط بھی کردیئے ہیں ۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے کرنل امیر اللہ مروت کو چیئرمین این سی ایچ ڈی کے عہدہ سے ہٹانے کی سمری 2 بار ایوان صدر بھیجی تھی لیکن صدر عارف علوی نے کرنل (ر)امیر اللہ مروت کو عہدے سے برطرف نہیں کیا تھا۔ صدر علوی آج کل حج کرنے گئے ہوئے ہیں۔اس دوران وفاقی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی برطرفی کی سمری پر قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے دستخط کر دیئے۔ کرنل امیر اللہ مروت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی بھی رہے ہیں۔ ان کی کارکردگی اور سرگرمیوں پر وفاقی حکومت کو تحفظات تھے۔ ان کی برطرفی کی سمری میں واضح لکھا گیا کہ وہ نیشنل کمشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کے دفتر کو سیاسی جماعت کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے، انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز مواد بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،پاکستان بھی میدان میں آ گیا