لاہور(کرائم سیل)انسپکٹر جنرل(آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورعید کے پہلے روز پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے مرحوم کارکن ظل شاہ کے گھر آئے اور عید کی مبارک باد دی۔
یہ بھی پڑھیں:”عمران خان سے بڑا بد دیانت اور بیوقوف شخص کوئی نہیں ہو سکتا،اس کا ذہنی توازن خراب ہو چکا “خواجہ آصف چیئرمین تحریک انصاف پر چڑھ دوڑے
”پاکستان ٹائم“کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تحریک انصاف کے مرحوم کارکن ظل شاہ کے گھر آئے اور ظل شاہ کی والدہ اور بچوں سے ملاقات کی، جب کہ عید کی بھی مبارکباد دی۔آئی جی پنجاب ظل شاہ کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، اور ظل شاہ کے والدین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر ظل شاہ کے اہلخانہ کے ساتھ خوشیاں بانٹنے آیا ہوں،ظل شاہ کے اہل خانہ سے رابطے میں ہوں،مرحوم کی فیملی کو کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی عید الاضحی کے موقع پر ظل شاہ کے گھر آمد، ظل شاہ کی والدہ ، بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی، عید کی مبارکباد پیش کی ۔
ظل شاہ کی فیملی سے مسلسل رابطے میں ہوں کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور#PunjabPolice #EidMubarak pic.twitter.com/dEIGzX28yt— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) June 29, 2023