ایف آئی اے کا عید کے روز بھی انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری

گجرات(کرائم سیل)سانحہ یونان کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )نے انسانی سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے ،ایف آئی اے نے عید کے روز بھی انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9مئی ،سابق رکن پنجاب اسمبلی یاور بخاری سمیت تحریک انصاف کے 20 کارکن پکڑے گئے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ایف ائی اے گجرات نے یونان کی کشتی کے المناک واقعے کے انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے نے انسانی سمگلر عدنان انور اور معظم ریاض وڑائچ کومنڈی بہاوالدین سے گرفتار کر لیا ہے۔انسانی سمگلر ز نے 5 بے گناہ تارکین وطن کو یورپ اٹلی بھجوانے کے 22 لاکھ وصول کیے تھے۔ انسانی سمگلر پہلے لیبیا بھیجتے ہیں اس کے بعد انسانی سمگلر انہیں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے یونان سے دیگر ممالک بھجواتے تھے۔ ایف آئی اے گجرات نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں