نماز عید پڑھنے کے لئے جانے والے 17 خطرناک قیدی فرار

چمن (کرائم سیل)پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں موجود سب جیل سے نماز عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 17 قیدی فرار ہو گئے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سب جیل چمن میں قیدی نماز عید کیلئے نکالنے کے دوران فرار ہوئے۔ بیرک نمبر 4 سے نکالے جانے والے قیدیوں نے پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین لیا۔ فرار ہونے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے ڈپٹی جیلر سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔قیدیوں کی جانب سے جس وقت فرار ہونے کا یہ واقعہ پیش آیا حیران کن طور پر وہاں صرف دو پولیس اہلکار موجودتھے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے فرار ہونے والا ایک قیدی مارا گیا۔ حملے کے بعد مجموعی طور پر تقریباً 17 قیدی فرار ہوئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے فرار ہونے والا ایک قیدی مارا گیا ہے،قیدیوں کے فرار ہونے کی خبر ملتے ہی سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ جیل حکام کی مبینہ غفلت کے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن،دہشتگرد کمانڈر شفیع سمیت 3 ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں