اللہ رحم کرے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)عید کے پہلے روز ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہرں میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 عشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔ صبح 9 بج کے 58 منٹ پر آنے والے زلزلے کے جھٹکے سوات اور گردونواح سمیت چارسدہ ، لوئر دیر اور مردان میں محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 170 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے جن علاقوں میں زلزلے سے زمین لرزی وہاں لوگ خوف زدہ ہوگئے اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں