صدرطیب اردوان کا شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، گفتگو سامنے آگئی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کرکے عید الاضحی کی مبارکباد دی،دونوں رہنماوںکا معاشی،دفاع و دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے کے عزم۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ترکیہ کے صدر اورعوام کو عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر ترکیہ کے صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔دونوں رہنماوں نے معاشی،دفاع و دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں