لاہور(وقائع نگار)وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاویدلطیف نے پروجیکٹ عمران خان لانچ کرنےوالوں کوسزادینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9مئی کا واقعہ 23 کروڑ عوام،فوج،ریاست اورملکی سلامتی پرحملہ ہے،ان واقعات کےماسٹرمائنڈزکوسزادینابہت ضروری ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور ادارے کے خود احتسابی کے عمل سے عوام میں نوید ا?ئی ہیں ،خود احتسابی اور سزا ملنے سے ہماری بات سچ ثابت ہوئی کہ سہولت کاری تھی،مگر اس پراجیکٹ کو لانچ کرنے والوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی چاہیے ،9مئی کے ملوث کرداروں کو سزا ہونی چاہیے اور چوراہوں میں سنانی چاہیے۔میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کیاملک میں جلا وطن ہونے پر کسی نے ملکی دفاعی اداروں پر حملہ کیا ؟ آج وہ لوگوں پٹیشن دائر کر رہے ہیں جن کو گرین کارڈ حاصل کرنے کی خواہش ہے،جو ان لوگوں نے کانٹے بوئے قوم اس کی سزا کاٹ رہی ہے،نواز شریف پاکستان سے 8 گھنٹے کی مسافت پر تھااور اب صرف ڈھائی گھنٹے دور ہے ،نواز شریف جب بھی ملک میں آیا خوشحالی آئی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اداروں کو تباہ کرنے کی سزا بھی ملنی چاہیے،نواز شریف ابھی تو باہر سے ہدایت دے رہے ہیں تو دوست ممالک سرمایہ کاری کر رہے ہیں،نواز شریف جب چوتھی بار وزیر اعظم بنے گا تو پھر خوشحالی آئے گی ، آئندہ انتخابات میں الائنس کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے،9مئی کے ملزم کا ملک کی خاطر احتساب ضروری ہے،مسلم لیگ ن وقت پر آزادانہ انتخابات چاہتی ہے۔
