کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر حکومت سے ناراض،راستے الگ کرنے پر غور شروع کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی سربراہ اختر مینگل کی زیرصدارت پارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا گیا ،صوبے کے مجموعی مسائل اور وفاقی حکومت کی بےجا مداخلت پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی حکومت سے علیحدگی کے معاملات پربھی تبادلی خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:علی محمد خان کی عدالت پیشی،جسمانی ریمانڈ مسترد،ایک بار پھر جیل منتقل