لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی نے نئی حکمت عملی بنا لی ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی پی پی دونوں سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بھی تحفظات کا شکار ہے،اسی باعث لندن میں جہانگیر ترین اور لیگی قیادت میں ملاقات کیلئے کوئی کوشش نہیں کی گئی۔دبئی میں بھی چیف آرگنائزر عون چوہدری کی لیگی اور پی پی قیادت سے ملاقات نہیں ہوئی۔پارٹی سمجھتی ہے کہ دونوں بڑی جماعتوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کی صورت میں سیاسی نقصان ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:”وسیم اکرم پلس“ کے گرد گھیرا تنگ،بزدار خاندان کے مزید 24افراد کے اثاثوں کی چھان بین