fiaz

استحکام پاکستان پارٹی میدان میں آگئی ،تحریک انصاف پرالزامات کی بارش

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض چوہان نے کہا ہے کہ عوام نے نو مئی کی ویڈیوز خود دیکھ لی ہیں کہ کون کون سے رہنما اس میں ملوث تھے،سوشل میڈیا پر ریاست کیخلاف پروپیگنڈا جاری ہے ،لوگوں کے ذہنوں میں زہر بھرا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

فیاض چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام غلط فہمی کا شکار ہیں کہ آنے والا دور عمران خان کا ہے۔9مئی کو دفاعی تنصیبات پر حملہ کے ملزمان کے کیسز آرمی کورٹس میں چلیں گے،اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ غلط بیانی کر رہے ہیں،قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ،دونوں حضرات اس وقت عمران خان کے پیٹرن ان چیف بنے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی دور میں 27کیسز ملٹری کورٹس میں چلے۔ریاست کے ساتھ جو کچھ کیا گیا اسے بھگتنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:”سائفر بیانیہ سپر پاور کی چھیڑ بن گیا“،امریکہ کی ایک بار پھر سختی سے تردید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں