justice yahya

نظام عدل کی ساکھ کی عمارت عوامی اعتماد پر کھڑی ہے،جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد (مانیٹرگ ڈیسک) فوجی عدالتوں کیخلاف کیس سے متعلق 23جون کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ،جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے

یہ بھی پڑھیں:فوجی عدالتوں کیخلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ عدالتی نظا م کا انحصا ر عوامی اعتماد پر ہے آرمی کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق درخواستوں پر فل کورٹ بنا کر سماعت کی جائے،عدالت میں ہم آہنگی ،سا لمیت اورعوامی اعتماد کیلئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے،جسٹس قاضی فائز کے بینچ پر اعتراضا ت پر اعتراض کرتا ہو ں نہ اتفاق،عدالتی کارروائی کے مرحلے پر سینئر ترین جج کے اعتراضا ت پر کچھ نہیں کہنا چاہتا،حکومت مدت پوری جبکہ عوام الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں۔سنجیدہ بات یہ ہے کہ بینچ تشکیل پر ممبران کو ہی اعتراض ہے،چیف جسٹس کو بینچ کی دوبارہ تشکیل پر غور کرنا چاہیے،فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے مقدمات فل کورٹس میں بھجوائے جائیں،نظام عدل کی ساکھ کی عمارت عوام کے اعتماد پر کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فوجی عدالتوں کیخلاف کیس ”سفید فائل “چیف جسٹس کے حوالے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں