لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سپر ٹیکس سال 2022کے نفاذ کو غیر قانونی قرار دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے بینکنگ سمیت 16سیکٹرز کا سپر ٹیکس کا ریٹ دس فیصد سے کم کر کے چار فیصد کر دیا۔جسٹس جواد حسن نے 350سے زائد درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔درخواست گزاروں نے سپر ٹیکس کے نفاذ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،عدالت نے 12اپریل 2023کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:فوجی عدالتوں کیخلاف کیس ”سفید فائل “چیف جسٹس کے حوالے