imran riaz

عمران ریاض کہاں ہے،اسے بازیاب کرائیں،چیف جسٹس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران لاپتہ صحافی عمران ریاض خان کا بھی ذکر ہوا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ عمران ریاض کہاں ہے ،کیا وہ آپ کی تحویل میں نہیں ہے ،اسے تلاش کریں اور بازیاب کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں:فوجی عدالتوں کیخلاف کیس ”سفید فائل “چیف جسٹس کے حوالے
نجی ٹی وی کے مطابق اٹارنی جنرل نے جواب میں کہا کہ عمران ریاض ہماری تحویل میں نہیں ہے،وفاقی حکومت اسکی بازیابی کیلئے مکمل تعاون کر رہی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے خط ملا جس میں الزام تھا کہ میں عمران ریاض کی بازیابی کیلئے کچھ نہیں کر رہا ،اس طرح کی حرکا ت سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم جوڈیشل کونسل، ججزکے خلاف کاروائی کی درخواست خارج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں