ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوانتہا پسندوں نے گائے کے تحفظ کے نام پر ایک اور مسلمان نوجوان کو بیدردی سے قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 مسلمان نوجوان اپنی گاڑی میں مہاراشٹر سے ممبئی آ رہے تھے کہ ہندوانتہاپسند تنظیموں کے غنڈے انہیں اغوا کر کے لے گئے۔ان غنڈوں نے دونوں مسلمان نوجوانوں کو گائے کا گوشت لےجانے کا الزام لگا کر لوہے کی راڈ اور ڈنڈوں سے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:مانیٹری پالیسی کا اعلان ہو گیا،شرح سود میں مزید اضافہ
ہندو انتہاپسندوں کے بہیمانہ تشدد سے ایک نوجوان عفان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا نوجوان ناصر شیخ شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے تشدد اور قتل میں ملوث کسی شخص کوابھی تک گرفتار نہیں کیا۔