اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف اور آصف زرداری کی آج شام دبئی میں ملاقات،مریم اور بلاول بھی ملاقات میں شریک ہونگے۔
نجی ٹی وی کےمطابق دبئی میں آج ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں میں اہم ملاقات ہو گی جس میں پاکستان میں سیاست کے حوالے سے آئیندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ملاقات میں سابق صدر زرداری میثاق معیشت پر بات کرینگے۔دو بڑی جماعتوں کے رہنماﺅں کی ملاقات میں معاشی صورتحال اور آئیندہ کے لائحہ عمل بارے بھی غور کیا جائے گا۔
