لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پری مون سون کے بارشوں نے پنجاب بھر میں تباہی مچا دی،13افراد کی اموات اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم اے کو پنجاب بھر سے بارشوں سے ہونے والی تباہی کی رپورٹ موصول ہو گئی،رپورٹ کے مطابق چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے کے 15 واقعات ،مجموعی طور پر 13اموات ،17شدید زخمی جبکہ 6معمولی زخمی ہوئے۔ادارے کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ اور مشینری ہائی الرٹ پر ہے۔
