اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اہم پیشرفت ،عدالت نے گرفتاری کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے ایف آئی اے کو شہباز گل کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے اورگرفتارکرنے کا حکم جاری کر دیا ۔عدالت نے کہا کہ شہبا زگل جس ائیرپورٹ پر نظر آئیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے،عدالت نے نادرا کو شہباز گل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
