اسلام آباد ( مانیٹرینگ ڈیسک) سینئیر قانون دان اعتزاز احسن نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جلسوں مین تقاریر اور بیانات کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے وزیراعظم جو باتیں کر رہے ہیں ،جلسوں میں جس طرح کی تقاریر کر رہے ہیں وہ بجائے خود توہین عدالت ہے ،انہیں فوری استعفا دینا چاہیے۔سپریم کورٹ سب کونااہل کرے ،پانچ پانچ کروڑ کا جرمانہ عائد کرے۔
