omer ata

کیس کو مزید الجھاﺅ کا شکار نہ کریں،عمر عطا بندیال

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ کیس کو مزید الجھاﺅ کا شکار نہ کریں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیس کو مزید نہ الجھائیں ،ہمارے پاس وقت محدود ہے،کیس ہونا چاہیے کہ سویلینز کے حقوق سلب نہ ہوں۔وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل پر ریمارکس میں چیف جسٹس نے کہا کہ آپ جو بات کر رہے ہیں وہ فوجیوں کے حق میں جاتی ہے،ہم بہت سادہ لوگ ہیں ہمیں سادہ الفاظ میں بتائیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں