لاہورمیں دیرینہ دشمنی پر 2 بھائی قتل

لاہورمیں دیرینہ دشمنی پر 2 بھائی قتل

لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے باٹاپور میں دیرینہ دشمنی پر 2 بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے باٹاپور میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے، مقتولین میں لقمان اور احسان شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں فریقین میں دشمنی کے باعث پہلے بھی 5 افراد قتل ہو چکے ہیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں