اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتخابات اکتوبر نومبر میں ہونگے ،عوام ن لیگ کو کامیاب کرائیں۔انہوں نے کہا کہعمران نیازی کی حکومت نے کرپشن کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ہے
سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
”پاکستان ٹائم“ کے مطابقمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلدپاکستان آئیں گے۔نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا ،سازشی کردار بھی ایک ایک کرکے سامنے آرہے ہیں۔نواز شریف کے ویژن نے پاکستان کو ترقی دی،آج ہمیں آئی ایم ایف پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہاکتوبر نومبر میں انتخابات ہونگے ،عوام آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو کامیاب کرائیں۔ن لیگ کو دو تہائی اکثریت ملی تو بھی اتحادی حکومت بنائیں گے۔اتفاق رائے ہے ملکی مسائل کا حل کسی واحد سیاسی جماعت کے پاس نہیں،اگلے 5 سے10 سال وسیع ال بنیاد مفاہمتی سیاست کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کے مطالبے پر ترمیم شدہ وفاقی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور