اسلام آباد( وقائع نگار) جڑواں شہروں راولپنڈی،اسلام آباد میں گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے ایک ہفتے کے دوران 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آسمانی بجلی گرنے سے دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اموات ایک ہفتے کے دوران رپورٹ ہوئیں۔دوسری جانب گرمی کی شدت میں ہونے والے اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار میگا واٹ سے بھی بڑھ گیا ہے۔بجلی شارٹ فال کے باعث کوئٹہ میں 8 سے 10 گھنٹے جب کہ دیگر شہروں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی بند رہنے لگی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔شہر قائد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بجلی کی بندش کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے طویل ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔