کراچی(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی روانہ ہو گئے ہیںاور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین سینیٹ مراعات بل اور اراکین اسمبلی کا پروٹوکول ،خواجہ آصف نے سب کو حیران کر دیا
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کراچی سے بذریعہ خصوصی طیارہ دبئی روانہ ہو ئے ہیں جہاں وہ چند روز قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی دبئی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ میاں نواز شریف اس وقت دبئی میں مقیم ہیں جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ عید بھی دبئی میں منائیں گے۔