ناروال(سٹاف رپورٹر)شکر گڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے،لاہور سمیت متعدد شہروں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو رہی ہے جبکہ شکر گڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔چار زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے قربانی کے لایا گیا ایک بیل بھی ہلاک ہو گیا ہے۔نارووال میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات چانگوالی، ہہبلوالی،قانوگع،رتیہ خورد گاوں میں پیش آئے ۔آسمانی بجلی کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ڈی ایچ کیو ہسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ بجلی گرنے سے جھلسنے والے دو افراد کی حالت نازک ہے تاہم ڈاکٹر ان کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
