موسلا دھار بارشوں کا امکان،متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پری مون سون سیزن میں شدید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج سے ملک بھر میں 30 جون تک پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے،پری مون سون بارشوں سے موجودہ شدید گرمی کی لہرمیں کمی کا امکان ہے،اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے،کشمیر،گلگت بلتستان،خیبر پختونخوا میں بھی موسلاد ھاربارش کا امکان ہے،سسٹم کے زیر اثر بلوچستان،جنوبی پنجاب اورسندھ میں آندھی،گرج چمک اورموسلادھار بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ شدید بارشوں سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ،پہاڑی علاقوں میں سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے، تمام متعلقہ اور مقامی اداروں کو الرٹ رہنے اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ، شہریوں سے درخواست ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے تیز ہواﺅں اور بارشوں کے دوران کمزور انفرا اسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں اور ندی نالوں سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی کی شدید لہر،شمالی علاقوں میں گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں