”آئی ایم ایف سے سمجھوتہ قریب ہونے کی خبرسنتے ہی ۔۔۔۔“مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان آگ بگولہ ہو جائیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز( آئی ایم ایف)سے سمجھوتہ قریب ہونے کی خبرسنتے ہی تخریب کاروں،سازشیوں اور ملک دشمنوں کا رونا پیٹنا پھر شروع ہو گیا ہے،نواز شریف ملکی معیشت مستحکم کر کے گئے تھے،فارن ایجنٹ نے معیشت کی بنیادیں ہلائیں اور ملک دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کے مطالبے پر ترمیم شدہ وفاقی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مریم اورنگزیب نے عمران خان کا نام لئے بغیر اشاروں کنایوں میں کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنے والے اپنے ہی کئے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے کو بحال ہوتے دیکھ کر رو کیوں رہے ہیں؟ 9 مئی کو ملک جلایا، فوجی ونجی املاک پر حملے کئے، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کی، اب معاشی مفادات پر حملے کی پھر تیاری ہے،آئی ایم ایف سے سمجھوتہ قریب ہونے کی خبرسنتے ہی تخریب کاروں،سازشیوں اور ملک دشمنوں کا رونا پیٹنا پھر شروع ہوگیا ہے،سخت شرائط پہ آئی ایم ایف کا معاہدہ کیا،خود خلاف ورزی کی،اپنا کیا ہوا معاہدہ توڑا،پھر ملک اور معاہدے کے خلاف سازشیں بھی کیں،معاہدہ ہونے پہ چیخنے والوں سے سوال یہ پوچھنا چاہیئے کہ آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا کیوں تھا؟جو معاہدہ ہونے پہ چیخ رہے ہیں،آئی ایم ایف سے معاہدہ خود انہوں نے ہی تو کیا تھا،اس معاہدے کو نہ صرف خود توڑا بلکہ ملک کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ختم،تاحیات نا اہلی ختم کرنے کا قانون قومی اسمبلی نے منظور کر لیا

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف ملکی معیشت مستحکم کر کے گئے تھے،فارن ایجنٹ نے معیشت کی بنیادیں ہلائیں اور ملک دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس کیا،نواز شریف نے واحد لیڈر ہیں جن کی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر بھی ڈالا۔انہوں نے کہا کہ“مرجاوں گا آئی ایم ایف نہیں جاوں گا “کون کہتا تھا ؟پھر وہ آئی ایم ایف کیوں گیا ؟معاشی بارودی سرنگیں بچھانے،ملک دیوالیہ کرنے اور عوام کی روٹی روزی پہ ڈاکہ ڈالنے والے فارن ایجنٹ آج اسحاق ڈار سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں،عوام کے پیٹ پر مہنگائی کے پتھر باندھنے والے بے شرم مجرم ملکی معیشت سنبھالنے والے اسحاق ڈار سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین سینیٹ مراعات بل اور اراکین اسمبلی کا پروٹوکول ،خواجہ آصف نے سب کو حیران کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں