چیئرمین سینیٹ مراعات بل اور اراکین اسمبلی کا پروٹوکول ،خواجہ آصف نے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین سینیٹ مراعات بل اور اسمبلی اراکین کے پروٹوکول کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام تکلیف میں ہیں،ان حالات میں ایسی مراعات درست نہیں،ہم پروٹوکول کے ساتھ گزرتے ہیں تو لوگ گالیاں دیتے ہیں،امید ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف)سے معاہدہ جلد ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کا دباﺅ کام کر گیا،حکومت نے پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر’یوٹرن‘ لے لیا
”پاکستان ٹائم “کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حج پر جانے والے اراکین نے خود اپنے اخراجات اٹھائے،حج پر جانے والے اراکین کو کوئی سہولت نہیں دی گئی،ارکان اسمبلی بھی عام فلائٹ کے ذریعے حج کریں گے،سرکاری خرچ پر کوئی رکن حج پر نہیں گیا،اس وقت ہماری مشکلات ہمالیہ سے بھی زیادہ ہیں۔انہوں نے چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کے بل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام تکلیف میں ہیں،ان حالات میں ایسی مراعات درست نہیں،تا حیات تو ایسی مراعات درست نہیں،ہم اس بل کا کسی طور دفاع نہیں کر سکتے،وزرا کے ساتھ پروٹوکول کم کیا جائے،یہ نہیں ہونا چاہئے،ہم پروٹوکول کے ساتھ گزرتے ہیں تو لوگ گالیاں دیتے ہیں،یہ جو ہم پروٹوکول استعمال کرتے ہیں،یہ ڈالے آگے پیچھے،تو جب اقتدار چلا جاتا ہے تو پولیس پیچھے ہوتی ہے آگے نہیں ہوتی،اس لیے یہ پروٹوکول نہ استعمال کریں،یہ ڈالے ناصرف سڑکوں پر بلکہ پارلیمنٹ لاجز میں بھی تیز رفتار سے چلائے جاتے ہیں، میں پیدل واک کر رہا تھا،برابر سے ڈالا گزرا تو میں چھلانگ مار کر ایک طرف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:فلائیٹ کا بندوبست کر دیا ،ارکان پارلیمنٹ حج پر جائیں اور ملک کیلئے دعا کریں
وزیر دفاع نے کہا کہ اگر جان کا خوف ہے تو چھوڑ دیں یہ پنگا نہ لیں،ایک عام شہری کی زندگی گزاریں،تمام ایم این ایز، ایم پی ایز صرف ایک پولیس اہلکار گاڑی میں رکھیں،جن کو ضرورت ہے وہ رکھتے ہیں پرائیویٹ سیکیورٹی،ہم اپنے ووٹروں کے ساتھ رشتے کو مضبوط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:” معاہدہ ہوجائے تو بسم اللہ ورنہ۔۔۔۔“اسحاق ڈار کی مایوسی انتہا کو چھونے لگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں