ڈاکٹر عارف علوی بھی سعودی عرب پہنچ گئے،نواز شریف کی بھی آمد متوقع

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب چلے گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی بھی حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب آمد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کچھ وقت فیملی کیساتھ گزارنے کے خواہشمند،حسین نواز کا موقف آ گیا

پاکستان ٹائم کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خاندان کے افراد بھی ان کے ہمراہ ہیں،ان کی غیر موجودگی میں اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے قائم مقام صدر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ادھر سابق وزیراعظم لندن سے دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں سے ان کے سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں