کراچی (نمائندہ خصوصی)یونان میں کشتی حادثے اور درجنوں پاکستانیوں کی ہلاکت کے بعدوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کا انسانی سمگلرز کےخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اور اس دوران مزید دو ملزمان گرفتار کر لیے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا سپیکر قومی اسمبلی کے بھائی کی ویڈیو کا نوٹس،کارروائی کا حکم دیدیا
پاکستان ٹائم کے مطابق ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا گیا،ایک گرفتاری کینٹ سٹیشن کے قریبی ہوٹل سے ہوئی اور دوسری لیاری کی آگرہ تاج کالونی سے عمل میں آئی۔ترجمان نے بتایا کہ ہوٹل سے پکڑا گیا ملزم غلام عباس ملازمت کے نام پر شہریوں سے پاسپورٹس اور لاکھوں روپے وصول کر رہا تھا،اس کے پاس بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا لائسنس نہیں تھا جس پر اس کیخلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تاج کالونی سے پکڑے گئے ملزم نے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کو جعلی ویزے دیے تھے،ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔