اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہرسے گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع نے پاکستان تائم کو بتایا کہ درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے جبکہ دریائے سندھ میں پانی کا بہاﺅ غیر معمولی حد تک بڑھ رہا ہے ،شمشال ویلی، گانچھے، پسو اور سکردو سے ملحقہ علاقوں میں ندی نالوں میں بھی طغیانی ہے۔ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے یا برقرار رہنے سے دریائے سندھ کا بہاﺅ ساڑھے 3 لاکھ کیوسک تک جا سکتا ہے۔
