لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بیٹے چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات مثبت رہی، پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (ق)میں واپس آنے کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے اور وہ ہمارے پاس آنا بھی چاہتے ہیں لیکن سپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں شافع حسین کا کہناتھاکہ مونس الٰہی ایک سال پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سیاست اپنی اپنی، خاندان تو ہمارا ایک ہے لیکن سیاسی طور پر فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے ایک سوال کے جواب میں چودھری شافع حسین نے جواب دیا ہے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مستقبل میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔
