پاکستان میں پہلی ایئر ٹیکسی متعارف کروانے والے عمران اسلم چند دن غائب ہونے کے بعد گھر پہنچ گئے

پاکستان میں پہلی ایئر ٹیکسی متعارف کروانے والے عمران اسلم چند دن غائب ہونے کے بعد گھر پہنچ گئے

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں پہلی ایئرٹیکسی متعارف کروانے والے عمران اسلم کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے جس کی اطلاع پولیس کو دیدی گئی تھی اور اب اطلاعات ہیں کہ وہ خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان ٹائم کے مطابق عمران اسلم کے لاپتہ ہونے کی درخواست ایئر پورٹ تھانے جمع کرائی گئی،یہ درخواست ان کے منیجر تصدق حسین کی جانب سے دی گئی جس میں موقف اپنایاگیا کہ ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ عمران اسلم بدھ کی رات 10 بجے سے لاپتہ ہیں اور ان کے اغوا ہونے کا خدشہ ظاہر کیاگیاتھا۔ گھر واپس پہنچنے کے بعد عمران اسلم کاکہناتھاکہ میں خیریت سے واپس پہنچ گیا ہوں، میڈیا اور خیرخواہوں کے تعاون کا مشکور ہوں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایئرپورٹ سے نامعلوم افراد انہیں گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئے تھے لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں