لدھیانہ(ویب ڈیسک) لدھیانہ پولیس نے کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی واردات کی ماسٹر مائنڈ خاتون کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا ہے جس کو ’ڈاکو حسینہ‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
10 جون کو لدھیانہ کے نیو راج گرو نگر میں کیش ڈیلیوری کمپنی کے دفتر سے کروڑوں روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی۔لدھیانہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مندیپ کورعرف مونا اس واردات کی ماسٹر مائنڈ تھی ،واردات میں تقریباً ساڑھے آٹھ کروڑ روپے چرائے گئے تھے۔لدھیانہ پولیس نے ڈکیتی کی اس واردات کو 60 گھنٹے میں حل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق مندیپ نے مبینہ طور پر اسی کمپنی کے ملازم منجندر سنگھ کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی تھی۔اس کیس میں اب تک تقریباً سات کروڑ روپے برآمد اور 18 ملزمان کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔