aitzaz

اعتزاز احسن فوجی عدالتوں کے خلاف متحرک،اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرا دیں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں شہریوں کے ٹرائل کیخلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے اضافی دستاویزات جمع کروا دیں۔ اضافی دستاویزات میں ملٹری کورٹس قوانین، فوجی عدالتوں میں کارروائی کے طریقہ کار سے متعلق آرٹیکلز شامل ہیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں عام شہریوں کے ٹرائل کا کیس 26جون کو سماعت کیلئے مقرر ہے، زیر سماعت کیس کو جلد نمٹانے کیلئے مذکورہ دستاویزات خاص اہمیت کی حامل ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں