لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا کے بیانات کے بعد کیا کسی کو اب بھی شک ہے کہ پاکستان میں جنگل کا قانون نہیں چل رہا ۔
ٹویٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہاگر کسی کے دماغ میں کوئی شبہ تھا بھی کہ پاکستان جنگل کے قانون کے شکنجے میں پھنس چکا ہے جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے اصول ہی کو قانون کی حیثیت حاصل ہے، تو حکومتی وزرا کے حالیہ بیانات جن میں وہ فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلے کی صورت میں عدالت عظمیٰ کے حکم پر عملدرآمد سے مکمل طور پر انکاری ہیںکے بعد تو اس کے یہ شکوک و شبہات دور ہو جانے چاہییں۔اس سب سے پی ڈی ایم کے (دل و دماغ پر قابض) انتخاب سے فرار اور مقتدرہ کے پیچھے چھپنے کی مایوس کن خواہش بھی جھلکتی ہے۔
