لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے”بڑی عید پر بڑی خوشخبری“سنا تے ہوئے عید الضحیٰ پر تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پاکستان ریلویز نے کرایوں میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید کے تین روز کے لئے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عید قربان کے تینوں دن تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کا کرایہ 33 فیصد سستا کر دیا گیا ہے۔
سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان ریلوے نے عید الاضحٰی پر تین سپیشل ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ریلوے حکام کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر سپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق پہلی سپیشل ٹرین 26 جون کی صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہو گی،جو اگلے روز براستہ لاہور پشاور پہنچے گی۔دوسری ٹرین 27 جون کی رات ساڑھے 8 بجے کراچی سے چلے گی اور براستہ ملتان لاہور کیلئے روانہ ہو گی۔تیسری ٹرین 3 جولائی کو صبح 11 بجے لاہور سے براستہ ملتان ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔