nawaz

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس بھی ختم

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کو پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے بری کر دیا گیا۔
لاہور کی احتساب عدالت میں پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ ن لیگی قائد نواز شریف کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا ،میرے موکل کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں اور نہ ہی نئے قانون کے تحت کیس بن سکتا ہے۔احتساب عدالت کے جج راو عبدالجبار نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو بری کردیا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں