کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے 11 اراکین کو بڑی سز دیتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میئر کراچی انتخاب،جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے نمائندوں کے جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر 11 پی ٹی آئی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ جوابات اطمینان بخش نہیں، ایک جیسے سٹینو ٹائپسٹ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مومن آباد ٹاون کے وائس چیئرمین محمد اکبر پر پارٹی کے خلاف سازش کا بھی الزام ہے،نکالے گئے نمائندوں میں مومن آباد کے اسد اللہ، صلاح الدین،امجد علی،ملیر کے عاصم حیدر،صدر ٹاون کے اسلم خان نیازی اور موریو میر بحر کے زبیر موسیٰ بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب صنوبر فرحان کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا۔شاہ فیصل کالونی کے سلیمان خان، منگھوپیر کے عزیز اللہ اور لیاری کے عبدالغنی کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا۔
