اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ تجارتی سرگرمیاں بڑھنے سے معیشت مضبوط ہو گی،کاروبار کیلئے ریگولیٹری سسٹم کی ضرورت ہے،وسائل کی تقسیم کیلئے آئین میں آرٹیکل 25موجود ہے،ٹیکس نظام میں بہتری لانا ہو گی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتیں حقائق کے حوالے سے سوال اٹھاتی ہیں،ہمارے ریگولیٹری سسٹم کو شفاف ہونا چاہیے،قانون لوگوں کو فارن کرنسی اکاﺅنٹس کی اجازت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے اختیارات کا استعمال بہت محتاط ہو کر کرتے ہیں،سپریم کورٹ میں صرف قانون کی عملداری کی بات ہوتی ہے،قانون کی بار بار تشریح کی وجہ سے تنازعات جنم لیتے ہیں،ماہرین کو قانون کی تشریح کے زریعے تنازعات کو ختم کرنا چاہیے ،ایک قانون کی دو تشریح مسائل پیدا کرتی ہے۔