پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سابق وزیر کیخلاف مقدمہ ضلع خیبر میں جمرود کے رہائشی نے 22 جون کو درج کرایا۔مقدمہ کی ایف آئی آر کے مطابق پیرنورالحق قادری نے افواج پاکستان، اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف غیر اخلاقی الفاظ استعمال کئے ، شہریوں کو افواج پاکستان اور اعلی عدلیہ کے خلاف اکسایا اور فوج کیخلاف نعرے لگوائے۔یاد رہے کہ نورالحق قادری اس وقت حج پر گئے ہیں، ان کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالا گیا تھا تو جو بعد میں نکال دیا گیا۔
