اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف بھیجی گئی سوئی نادرن گیس کی اپیل مسترد کر دی ،محکمہ کو صارف سے معافی مانگنے اور بل کی درستگی کی ہدایت کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ انتظامیہ کمپنی کے اندر بدعنوانی کو نظر انداز اور عوام کو ہراساں کر رہی ہے،تفتیش کے بجائے کمپنی غیر قانونی اقدام کا دفاع کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے،معاملے کی انکوائری کر کے ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کا ٹھیکیدار فراڈ کر کے فرار ہو گیا تھا ،صارف کی شکایت پر وفاقی محتسب نے محکمہ کیخلاف فیصلہ دیا تھا۔
