shehzad

”برطانوی شہری ہوں “شہزاد اکبر کا نیب میں پیش ہونے سے انکار

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے نیب کی پیشی میں آنے سے انکار کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہزاد اکبر نے 190ملین پاﺅنڈ سکینڈل میں نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے ادارے کو خط لکھا ہے کہ ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہو سکتا کیونکہ اب میں پاکستان میں نہیں رہتا ،قانونی طور پر برطانیہ کا رہائشی ہوں ،نیب نوٹس کا میڈیا سے پتہ چلا،زندگی کو خطرات ہیں اس لئے برطانیہ کا ایڈریس شئیر نہیں کر سکتا،نیب نے جو بھی نوٹس بھیجنا ہو ای میل کرے،پاکستانی سفارتخانے میں یا ویڈیو لنک پر بیان قلمبند کرا سکتا ہوں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں