سوات ( مانیٹرنگ ڈیسک) چئیر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے خاتون اور بچی دریا میں جا گری،ریسکیو ٹیموں نے تلاش شروع کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سوات کے علاقہ مانکیال اریانئی سیرو میں چئیر لفٹ کی رسی ٹوٹ جانے کے باعث اس میں سوار خاتون اور بچی دریائے سوات میں جا گریں اور پانی میں بہہ گئیں ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے دونوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
